Pages

Tuesday, 8 November 2016

Best Political Mimicry Artistes نقالوں سے ہوشیار ہونے کی ضرورت نہیں


آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل سے مراد ایک ایسی ویڈیو/ پوسٹ ہے جسے لوگ بہت زیادہ دیکھ یا پسند کر رہے ہوتے ہیں۔ عام الفاظ میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ وائرل بالکل اس موسمی بخار کی طرح ہے جو چند دن کے لئے آتا ہے، خوب اثر دیکھاتا ہے، مریض تو مریض اس کے رشتے داروں تک کی گفتگو کا حصہ سا بن جاتا ہے اور پھر چند دن بعد جوں ہی مریض شفا یاب ہوتا ہے اسے قصہِ بخار بوسیدہ معلوم ہونے لگتا ہے اور وہ اسے بھول بھال کر کسی اور جانب مشغول ہو جاتا ہے۔ اتفاق سے اس بخار کو بھی وائرل ہی کہا جاتا ہے کیوں کہ ہر دوسرا شخص اس میں مبتلا دیکھائی دیتا ہے۔

خیرذکرہو رہا تھا وائرل ویڈیو کا تو اس ویڈیو میں ایک نوجوان تین سیاسی شخصیات عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی نقل کرتا دیکھائی دیتا ہے (بلاول کو سیاسی شخصیت کہنا انتہا ئی غیر مناسب بات ہے، سیاسی نومولود عین مناسب ہے)۔ خیر جانے دیجئیے۔

 ویسے تو ٹی وی کے کئی پروگرامز میں ہم اس قسم کی حرکات دیکھتے رہتے ہیں جس میں باقاعدہ متعلقہ شخصیت کا روپ دھارا جاتا ہے اور پہلے سے لکھے گئے سکرپٹ کے مطابق جملے بولے جاتے ہیں۔ مگر ان سب کاوششوں کے بعد بھی ایسے پروگرامز ہنسنے ہنسانے میں ناکام دیکھائی دیتے ہیں۔ ایک عدد آنٹی " محترمہ حنا دل پزیر" نے تو عالمی نقل سازی کا ٹھیکا اٹھا رکھا ہے۔ بیچاری مزاحیہ دکھنے کے لئے سو سو جتن کرتی ہیں۔ کبھی کبھار تو ابہام ہوتا ہے مانو خاتون نا ہوئی چائنہ ہو گئی نقل کرنے کے لئے ہر دم پیش پیش۔

بہرحال بات ہو رہی تھی وائرل ویڈیو کی ۔ اس ٹیلنٹڈ نوجوان کا نام " شفاعت علی " ہے اور وہ ماضی میں اسی قسم کے کئی پروگرامز کا حصہ رہ چکا ہے۔ " بی-این-این یعنیٰ بنانا نیوز" وجہ شہرت بنا۔ اس ویڈیو میں شفاعت کی زبردست مہارت کے علاوہ مجھے جو خاص بات دیکھائی دی ہے وہ ہے اس کا "انپرومٹو" یعنیٰ برجستہ ہونا۔ یہ دوستوں کی محفل میں ہونے والی بے ساختہ سی شرارت ہے اور یہی شرارت اور اوریجنیلیٹی اس ویڈیو کی خاصیت ہے۔     
    

Title Credit: Shafiq ul Hassan Siddiqui 

No comments:

Post a Comment