کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان ٹھیک سے نہیں بنایا تھا، اسلئے اب نیا پاکستان بنایا جائے گا۔ یہ بیان سن کر وہ لوگ کہ جن کے گھر کی چھت ٹپکتی ہے یا پلستر اکھڑ گیا ہے یا فرش ہموار نہیں بنا ہوا ہے، یہ سوچ کر ساتھ ہو لئے ہیں کہ ضرور قائد اعظم کی ہی غلطی ہے جو پاکستان ٹھیک سے نہیں بنا کر گئے ۔ جب نیا پاکستان بن رہا ہے تو وہ کیوں نا مستفید ہوں۔
سو نقشے کی منظوری کے لئے سب بھائی بندو نکل کھڑے ہوئے ہیں ۔ اس بات سے کچھ ایسے لوگوں کو بہت تکلیف ہے جنھوں نے ملک کو مقررہ مدت تک لیز پر لے رکھا ہے اور بمع اھل و عیال ڈ نٹر پیلتے پھرتے ہیں۔ سو ان کی ہمایت میں وہ
"تمام لوگ موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ "ابا جی سانو وڈا کمرہ دے گئے سی۔ اسی خوش آں"
اب حال یہ ہے کہ دونوں جماعتیں آپس میں گتھم گتھا ہیں بلکہ یہ کہنا صحیح ہو گا کہ نقظہ نظر پیش کرنے والے اپنے کمروں
میں سکون فرما رہے ہیں اور ان کے حمایتی لڑ لڑ کے شدائی ہو رہے ہیں۔ جہاں لڑائی ذرا ٹھنڈی پڑنے لگتی ہے "محلے کی پھپھی" نما لوگ رولا ڈال دیتے ہیں " وے میں آ گئی آں ۔۔۔ روک لو مینو۔۔۔۔ ووے ہے ہمت تے پھڑ لو مینوں۔ یہ کہنے کی دیر ہوتی ہے تو سارے چٹے بتے پھر متحرک ہو جاتے ہیں۔
ایسا گمان ہو رہا ہے جیسے دو بھائی ترکے میں ملے مشترکہ گھر کے لئے آپس میں دست و گریباں ہو رہے ہیں مگر ایسا کرتے ہوئے یہ بھول گئے ہیں کہ تماشہ پورا محلہ دیکھ رہا ہے اور اس لڑائی کو دیکھ کر شریکوں کے دل میں ٹھنڈک پڑ رہی ہے- ایسی ہی لڑائیوں کی وجہ سے پہلے بھی یہ گھر بٹا تھا اور بیچ میں دیوار بنا کر ایک بھائی الگ ہو گیا تھا ۔
دعا ہے کہ یہ بھائی ہوش کے ناخن لیں اور مل کے اس گھر کو چلائیں ۔ کیوں کہ یہ گھر ہے تو پہچان ہے، عزت ہے، بے گھروں کو دنیا خیرات تو دے دیتی ہے پناہ نہیں۔
Zabardast larki! Apki soch or alfaz ki daad daeti hu...
ReplyDeleteZabardast larki! Apki soch or alfaz ki daad daeti hu...
ReplyDeleteExcellent analysis of the current political situation. Note tgat one is younger brother.
ReplyDeleteنکا پران
The media is equally trying to make the flames go higher and they love to blame govt and military when terrorists kill.
Excellent analysis of the current political situation. Note tgat one is younger brother.
ReplyDeleteنکا پران
The media is equally trying to make the flames go higher and they love to blame govt and military when terrorists kill.
Allah hamaray politicians ko hidayat day. Aur awaam ko bhee hidayat day ta k same old faces se hamain nijaat milay. Aur Allah hamain achay hukmaran naseeb karay . Aameen
ReplyDelete